جموں26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نگروٹا میں فوجی کیمپ پر 2016 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں این آئی اے نے جیش محمد کے مبینہ دہشت گرد منیر الحسن قادری کو آج جموں۔ کشمیر پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے ۔ حملے میں دو افسران سمیت سات جوان شہید ہو گئے تھے۔قادری نے تفتیش کاروں کو مختلف دہشت گرد تنظیم میں اس کے کردار کے بارے میں بتایا تھا جس میں نگروٹا حملے میں شامل گروپ کے بارے میں بھی معلومات تھی۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے جموں ۔ کشمیر پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے لولاب کے رہنے والے قادری کو 29 نومبر 2016 کو فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں فوج کے سات جوان شہید ہو گئے تھے اور تین دیگر زخمی بھی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں تین پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے اور کثیر مقدار میں گولہ ۔ بارود، دھماکہ خیز مواد وغیرہ ان سے برآمد ہوا تھا ۔ترجمان نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ پاکستان میں ہوئے منصوبہ بند سازش کے تحت کالعدم تنظیم جیش محمد نے حملے کو انجام دیا تھا ۔